امپھال،29؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) منی پور میں ہند۔میانمار کی سرحد پر واقع مورہ قصبے میں آج صبح ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ مورہ کے شیو شنکر مندر علاقے میں ہوئے دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ دھماکے کی وجہ سے ایک دیوارکو جزوی طور پر نقصان پہنچاہے۔